سوز جگر

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - جگر کی حدت؛ (مجازاً) گہرا غم، عشق و معرفت کا حصول۔  سوزِ جگر عوام کس طرح جئے آقا ہی جئے، غلام کس طرح جئے      ( ١٩٨٠ء، فکرِ جمیل، ٢٤٦ )

اشتقاق

فارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ فارسی سے اسم کیفیت 'سوز' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر فارسی سے اسم جامد 'جگر' بطور مضاف الیہ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٤٢ء کو "سنگ و خشت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر